خضدار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 بھائی جاں بحق

دونوں بھائیوں کو ان کے گھر میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا، لیویز


ویب ڈیسک June 15, 2021
دونوں بھائیوں کو ان کے گھر میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا، لیویز۔(فوٹو:فائل)

خضدار کے علاقے تحصیل باغبانہ کے میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے دو سگے بھائیوں کو قتل کردیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق ملزمان نے دونوں بھائیوں کو ان کے گھر میں فائرنگ کر کے قتل کیا اور فرار ہونے میں کام یاب ہوگئے۔ جن کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔ لیویز کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پرقتل کی وجہ نہیں پتہ چل سکی ہے۔

 

مقبول خبریں