کل تک ایل این جی کی 70فیصد فراہمی بحال ہوجائے گی وزیر توانائی

40 فیصد فراہمی شیڈول سے دو دن پہلے ہی حاصل ہو چکی ہے، حماد اظہر


ویب ڈیسک July 02, 2021
ہمارا ہدف ہے کہ کل تک 70 فیصد ریگیسیفیکیشن مکمل ہو جائے، وزیر توانائی۔ فوٹو:فائل

وزیرتوانائی حماد اظہر نے دعویٰ کیا ہے کہ کل تک ایل این جی کی 70فیصد فراہمی بحال ہوجائے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا تھا کہ کل تک ایل این جی کی 70 فیصد فراہمی بحال ہوجائے گی۔



وزیر توانائی نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ ڈرائی ڈاکنگ کے حوالے سے تازہ صورتحال یہ ہے کہ جہاز کی تبدیلی بدھ 30 جون کو کامیابی سے مکمل ہوگئی،
40 فیصد فراہمی شیڈول سے دو دن پہلے ہی حاصل ہو چکی ہے، اور ہمارا ہدف ہے کہ کل تک 70 فیصد فراہمی مکمل ہو جائے۔

 

مقبول خبریں