تاریخ کی خوفناک ترین فلم ناسا کے انجینیئر کی زندگی پر مبنی

رونالڈ 40 سال تک ناسا میں کام کرتے رہے اور اس عرصے میں ان کو خدشہ رہا کہ کہیں ان کا یہ راز فاش نہ ہوجائے


ویب ڈیسک December 20, 2021
بائیں جانب رونالڈ ایڈوین ہنکلر کی تصویر

NEW YORK: سینما تاریخ کی خوفناک ترین اور آج بھی رونگھٹے کھڑے کردینے والی فلم 'The Exorcist' ناسا کے ایک انجینیئر پر بیتے دہشت اور اذیت ناک لمحات کا سچا احوال ہے۔

تاریخ میں رونالڈ ایڈوین ہنکلر کا نام بطور خلائی جہازوں کی حرارت سے مزاحمتی ساخت کے دعویدارِ موجد کے طور پر درج ہے لیکن رونالڈ کی دوسری وجہِ شہرت دی ایگزارسٹ فلم ہے جو ان کے ساتھ کم عمری میں پیش آئے خوفناک سانحے پر مبنی ہے۔

اس بارے میں بہت ہی کم لوگ جانتے ہیں کہ کم عمری میں رونالڈ ایڈوین پر آسیب ہوا تھا اور یہ زندگی کا وہ حصہ تھا جس پر رونالڈ نے خود 40 سال تک خاموشی اختیار رکھی

فلم کو جس کردار سے متاثر بتایا گیا اس کا نام رولینڈ ڈو اور روبن مینہم ظاہر کیا گیا جو کہ رونالڈ ایڈوین ہنکلر کے نام کی تبدیل شدہ شکل تھی۔ اور اس جھوٹ کا سلسلہ دہائیوں تک جاری رہا۔ خود رونالڈ جیسا کہ اوپر ذکر کیا گیا کہ 40 سال تک ناسا میں کام کرتے رہے اور اس عرصے میں ان کو خدشہ رہا کہ کہیں ان کے ماضی کا یہ راز فاش نہ ہوجائے۔

رونالڈ کی زندگی کے اس پہلو سے صرف وہی لوگ واقف تھے جو ان پادریوں کے ساتھ رہے جنہوں نے رونالڈ پر سے آسیب کو رفع کیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں