پاکستان سپرلیگ کا معیار بہت زبردست ہے بین کٹنگ

بین کٹنگ کا کہنا ہے کہ پشاور زلمی لاہور میں اچھی کارکردگی دکھائے گی


ویب ڈیسک February 08, 2022
بین کٹنگ لاہور میں میچز کھیلنے کیلئے بے تاب (فوٹو، فائل)

پاکستان سپرلیگ سیزن 7 میں پشاور زلمی کا حصہ بننے والے آسٹریلوی کھلاڑی بین کٹنگ نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کا معیار بہت زبردست ہے۔

بین کٹنگ کا کہنا ہے کہ پشاور زلمی لاہور میں اچھی کارکردگی دکھائے گی، میں لاہور میں میچز کھیلنے کے لیے بے تاب ہوں، ٹیم کے ساتھ بہت اچھا وقت گزار رہا ہے، میگا ایونٹ کا معیار بہت زبردست لگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سپر لیگ کو پوری طرح انجوائے کررہا ہوں، ایچ بی ایل پی ایس ایل کا کرکٹ اسٹینڈرڈ زبردست ہے، میرا پشاور زلمی کے ساتھ اچھا وقت گزر رہا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کے کراچی کے میچز مکمل ہوئے اب 10 فروری سے لاہور میں میگا ایونٹ کے بقیہ میچز کھیلے جائیں گے۔

مقبول خبریں