یوکرین کا روس پر پہلا فضائی حملہ، آئل ڈپو تباہ کردیا

ویب ڈیسک  جمعـء 1 اپريل 2022
روس نے آئل ڈپو کے تباہ ہونے کی بھی تصدیق کردی، فوٹو: ویڈیو گریب

روس نے آئل ڈپو کے تباہ ہونے کی بھی تصدیق کردی، فوٹو: ویڈیو گریب

 ماسکو: یوکرین نے ایک ماہ سے جاری جنگ کے دوران پہلی بار روسی سرزمین کو نشانہ بنایا ہے جس میں ایک آئل ڈپو کو تباہ کردیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کے 2 ہیلی کاپٹرز نچلی پرواز کرتے ہوئے روس شہر بلگورود میں داخل ہوئے اور مختلف اہداف پر متعدد میزائل داغے۔

روس نے بھی تصدیق کی ہے کہ یوکرین کے دو ہیلی کاپٹرز فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہر میں داخل ہوئے اور آئل ڈپو کو نشانہ بنایا۔

روس کے جس شہر کے آئل ڈپو کونشانہ بنایا گیا وی یوکرین کی سرحد سے محض 35 کلومیٹرز کی دوری پر ہے۔

خیال رہے کہ 27 فروری سے شروع ہونے والی جنگ کے دوران یوکرین کی جانب سے روسی سرزمین پر کیا جانے والا یہ پہلا حملہ ہے۔

دوسری جانب استنبول میں فریقین کے درمیان مذاکرات بھی جاری ہیں اور خارکیف کے گورنر نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی افواج نے کئی علاقوں کو خالی کردیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔