اپوزیشن کا ڈپٹی اسپیکر کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان

وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ہمارے پاس تعداد مکمل تھی لیکن اسپیکر نے آئین کی دھجیاں اڑادیں، بلاول


ویب ڈیسک April 03, 2022
وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ہمارے پاس تعداد مکمل تھی لیکن اسپیکر نے آئین کی دھجیاں اڑادیں، بلاول (فوٹو : فائل)

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے آئین کی دھجیاں اڑائیں، ان کے فیصلے کے خلاف آج سپریم کورٹ جائیں گے۔

پارلیمنٹ کے اندر میڈیا سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لئے ہمارے پاس تعداد مکمل تھی اور ہم وزیراعظم کو عدم اعتماد میں شکست دلوانے کی پوزیشن میں تھے، اسی صورتحال کو دیکھتے ہوئے قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر نے آئین کی دھجیاں اڑائیں اور آئین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ نہیں ہونے دی۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کا آئین توڑا گیا ہے اور اس کی سزا آئین میں واضح ہے، آئین کے مطابق عدم اعتماد کی ووٹنگ آج ہی ہونی ہے، متحدہ اپوزیشن کے مشترکہ فیصلہ کیا ہے کہ جب تک ہمارا آئینی حق ہمیں نہیں جاتا ہم پارلیمنٹ میں دھرنا دیں گے، ہم اپنے قانونی ماہرین اور وکلا کے ساتھ اسی وقت سپریم کورٹ جائیں گے اور عدالت سے درخواست کریں گے کہ عدم اعتماد پر ووٹنگ آج ہی کی جائے، ہم تمام اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ پاکستان کے آئین کی حفاظت کریں۔

دریں اثنا اپوزیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی کے ساتھ ساتھ ڈپٹی اسپیکر کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کا عندیہ دے دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں