رواں ماہ کے وسط تک کراچی میں ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں محکمہ موسمیات
7 اور 8 مئی کو خلیج بنگال میں لو پریشر کے باعث طوفان کی توقع کی جاسکتی ہے
HYDERABAD:
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں ماہ کے وسط تک شہر قائد میں ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے ایک ہفتے تک شہر میں جزوی یا مکمل ہیٹ ویو سمیت گرمی کی کسی غیرمعمولی لہر کا کوئی امکان نہیں ہے البتہ 7 اور 8 مئی کو خلیج بنگال میں لو پریشر بننے کے سبب اگلے 25 گھنٹے میں پریشر طوفان کا رخ اختیار کرسکتا ہے۔
میٹ آفس حکام کا کہنا ہے کہ خلیج بنگال میں بننے والے ممکنہ طوفان کا رخ بنگلہ دیش یا میانمار کی جانب ہوسکتا ہے، تاہم اب تک کی صورتحال کے مطابق پاکستان کے ساحلی علاقوں کوممکنہ طوفان سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔