اداکارہ کرینہ کپور کی زمانہ طالب علمی کی تصاویر وائرل
کرینہ کپور نے یہ تصاویر اپنی اسکول کی سہیلی سے ملاقات کے بعد شیئر کی ہیں، جن سے مغربی بنگال میں اچانک ملاقات ہوئی
LOS ANGELES:
کرینہ کپور اپنی اسکول کی سہیلی سے ملاقات کے بعد زمانہ طالب علمی کی یاد میں کھوگئی، اداکارہ نے اسکول میں دوستوں کیساتھ لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ سپر اسٹار کرینہ کپور ان دنوں مغربی بنگال کے علاقے کالمپونگ میں اپنی نئی فلم کی عکس بندی میں مصروف ہیں جہاں ان کی ملاقات اپنی اسکول کی ایک دوست ہوئی، جو کرینہ کو ماضی کے جھروکوں میں لے گئی۔
اپنی دوست سے ملاقات کے بعد کرینہ نے 1996 میں اپنے زمانہ طالب علمی کی کچھ تصاویر ویڈیو و تصویر شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر شیئر کیں اور تصاویر دینے پر اپنی دوست کا شکریہ ادا کیا، تصاویر دہیرادوں کے ویلہیم اسکول کی طالبات کے دورہ راجھستان کی ہیں۔
مداحوں کی جانب سے تصاویر پر پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے، جب کہ صارفین کے تبصرے بھی جاری ہیں۔
کرینہ کپور کی بہن اداکارہ کرشمہ کپور نے بھی تصاویر پر محبت کا اظہار کیا جب کہ اداکارہ پریا ملک نے ویلہیم گرلز اسکول کے یورنیفارم کو لیجنڈری قرار دیا۔