بنگالی حسینہ مشتی کی پہلی بالی ووڈ فلم ’’کانچی‘‘ کا ٹریلر جاری

ٹریلر میں مشتی کوفلم کے ہیرو کارتیک آریان اور دوسرے اداکاروں کے ساتھ مختلف مناظر میں دکھایا گیا ہے


Showbiz Desk March 08, 2014
کردارمحنت سے اداکیا ،سبھاش گئی،متھن چکرورتی اور رشی کپور نے بہت کچھ سکھایا:مشتی،اداکارہ نے بہترین پرفارمنس دکھائی ہے، ہدایتکار۔فوٹو:فائل

بنگالی حسینہ مشتی کی پہلی بالی ووڈ فلم کانچی کی پہلی تصویر جاری کرنے کے چند ہی گھنٹوں بعد اس کا پہلا ٹریلیر بھی ریلیز کردیا گیا ٹریلیر لانچ کرنے کی تقریب میں ادکارہ مشتی ہدایتکار و فلم کے پروڈیوسر سبھاش گھئی اور اداکار کارتک آریان اور فلم سے وابستہ دیگر افراد کے علاوہ بالی ووڈ کی اہم شخصیات نے بھی شرکت کی ۔

ایک قبل جاری کی جانے والی فلم کی تصویر میں تصویر میں صرف مشتی کو کو ہی دکھایا گیا تھا جب کہ گزشتہ روز جاری کیے جانے والے ٹریلیر میں ادکارہ کو فلم کے ہیرو کارتیک آریان اور دوسرے اداکاروں کے ساتھ مختلف مناظر میں دکھایا گیا ہے۔ کارتک آریان جو اس سے پہلے آکاشوانی اور پیار کا پنچنامہ جیسی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں ٹریلیر میں ان کے مشتی کے ساتھ چند محبت بھرے مناظر بھی شامل ہیں جب کہ رشی کپور جو ولن اور متھن چکرورتی جنہوں نے خصوصی کردار ادا کیا ہے کو بھی ایک نئے انداز میں دکھایا گیاہے ۔کانچی ایک ایسی دیہاتی عورت کی کہانی ہے جو ملک میں نوجوانوں کے خلاف ہونے والی ناانصافی کے خلاف ہے اور وہ دیہاتی لڑکی اپنی قوت ارادی کے باعث بااثر افراد کے خلاف اٹھ کھڑی ہوتی ہے اور آخر کار اپنی جدوجہد میں کامیاب رہتی ہے ۔ شھباش گئی کی پروڈکشن اور ہدایات مین تیار کی جانیوالی فلم کی دیگر کاسٹ میں وکرانت ماسے ، رشبا سنہا ، چندن رائے سانیال ، پلوی سبھاش چندران، ساحل وید ، اشتا وواس اور عمران حسنی شامل ہیں۔

140 منٹ دورانیہ کی اس فلم کی شوٹنگ ممبئی اور شملہ میں کی گئی ہے جب کہ فلم کا میوزک اسماعیل دربار اور سلیم سلمان نے ترتیب دیاہے جب کہ اس کے گانے ارشد کمال کے تحریر کردہ ہیں۔اطلاعات کے مطابق فلم کانچی کو رواؓں برس 25 اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔ ٹریلیر ریلیز کرنیکی تقریب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مشتی کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ بالی ووڈ میں سبھاش گھئی کی فلم کانچی میں کام کیا ہے اور اس فلم میں میرا کردار گاؤں کی ایک بہادر لڑکی جو ناانصافی کے خلاف جدوجہد کرتی ہے کا ہے اور یہی فلم کا مرکزی کردار ہے میں نے اس کردار کو عمدگی سے ادا کرنے کی پوری کوشش کی ہے جب کہ اس سلسلہ میں میرے ساتھ فلم کی پوری ٹیم نے بھی تعاون کیا ۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ رشی کپور اور متھن چکرورتی بالی ووڈ کے سینئر اداکار ہیں اور انھوں نے مجھے فلم کی شوٹنگ کے دوران بہت کچھے سمجھایا جس کی وجہ سے میں اپنے سین بہتر طریقے سے ادا کرپائی ہوں جب کہ خود سبھاش گھئی نے بھی ہر چیز عمدہ انداز سکھائی ہے ۔ مشتی نے مزید کہا کہ بالی ووڈ میں اپنی پہلی ہی فلم کو یادگار بنانے کے لیے میں نے کئی مرتبہ ریہرسل کی اس کے باوجود جب تک فلم کے ہدایتکار و پروڈیوسر سبھائش گھئی خود سین سے مطمعئن نہیں ہوتے تھے ری ٹیکس کا سلسلہ چلتا رہتا تھا ۔ ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ پہلی ہی فلم میں جس طرح سبھاش گھئی ، رشی کپور اور متھن چکرورتی نے میری رہنمائی کی اور مجھے بہت کچھ سکھایا ہے میرے لیے وہ بہت اہم ہے میں مستقبل میں بھی ان سے رابطہ رکھوں گی اور رہنمائی حاصل کرتی رہوں گی ۔اس موقع گفتگو کرتے ہوئے سبھائش گھئی نے کہا کہ فلم کی کہانی انتہائی متاثر کرنیوالی ہے اور یہ ایک خاص فلم ہے جو اپنی مثال آپ ہوگی ان کا کہنا تھا کہ متھن چکرورتی جو بالی ووڈ کے مایہ ناز اداکار ہیں نے ان کی فلم میں ایسا کردار ادا کیاہے جو انھوں نے اسے قبل کبھی بھی کسی فلم میں نہیں کیا ہے ۔

واضح رہے شبھاش گھئی جو اپنی فلموں میں مناکشی ششادری ، مادھوری ڈکشت ، منیشا کوئرالہ اور ماہیما چوہدری کو متعارف کروا چکے ہیں ان سے میں ایک چیز مشترک ہے جو یہ کہ ان کا نام اردو کے حرف (م) سے شروع ہوتا ہے اب ان کی فلم کانچی کی ہیروئن کا نام بھی اسی حرف سے شروع ہوتا ہے ۔اپنی فلم میں بنگالی حسینہ اداکارہ مشتی کو مرکزی کردار میںکاسٹ کرنے کے سوال پر سبھاش گھئی کا کہنا تھا کہ ساڑھے تین سو لڑکیوں کے آڈیشن کرنے کے بعد ہمیں مشتی ملی۔اس نے مقالموں کے ادائیگی سے لے کرگیتوں پر پرفارمنس تک تمام مناظر بہترین اندازمیں عکسبند کرائے اور اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کرکے صرف مجھے ہی نہیں فلم کی پوری ٹیم کو اپنا گرویدہ بنالیا ہے۔ مشتی کی فلم کانچی میں پرفارمنس یادگار ہے اور امید ہے کہ وہ مسقتبل میں بھی فلموں میں یادگار پرفارمنس دے گی ۔ بالی ووڈ حلقوں کا کہنا ہے کہ مشتی کے بالی ووڈ میں کیرئیر کا آغاز بہت عمدہ ہے اور یہ اس کی خوشقسمتی ہے کہ اسے ابتدا میں ہی شبھاس گئی جیسے ہدایتکار و پروڈیوسر کی فلم میں کام کرنے کا موقع ملا ۔ امید ہے مشتی بھی بالی ووڈ میں دوسری بنگالی اداکارؤں کی طرح اپنی دھاک قائم کرنے میں کامیاب ہوجائیگی۔

مقبول خبریں