پی سی بی کا ذوالقرنین حیدر کے تمام طبی اخراجات اٹھانے کا اعلان

ویب ڈیسک  جمعرات 7 جولائی 2022
(فوٹو: ٹوئٹر)

(فوٹو: ٹوئٹر)

 لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر ذوالقرنین حیدر کے تمام ترطبی اخراجات اٹھانے کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کرکٹر ذوالقرنین حیدر عمان میں لیگ کے دوران معدے کی خطرناک بیماری کا شکار ہوئے، جس کے بعد کرکٹر فوری طور پر وطن واپس پہنچے تھے اور مالی مشکلات کے باعث پی سی بی کی امداد کے منتظر تھے۔

وکٹ کیپر سے متعلق خبر وائرل ہونے پر پی سی بی نے طبی اخراجات اٹھانے کا اعلان کیا جس کے بعد ڈائریکٹر این ایچ پی سی ندیم خان اور جی ایم ڈومیسٹک جنید ضیا نے کرکٹر ذوالقرنین حیدر کی تیمارداری کی۔

ندیم خان اور جنید ضیا نے پی سی بی کی جانب سے ذوالقرنین حیدر کو ابتدائی چیک دیا، ملاقات کے دوران ذوالقرنین حیدر نے میڈیکل اخراجات اٹھانے پر پی سی بی کا شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں : وکٹ کیپر بلےباز ذوالقرنین حیدر خطرناک بیماری میں مبتلا

خیال رہے کہ ذوالقرنین حیدر معدے کے عارضے میں مبتلا ہیں، جس کے علاج کےلیے انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے امداد کی درخواست کی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔