خیبرپختونخوا حکومت کا آج سے اسکول کھولنے کا اعلان

محکمہ تعلیم کے پی کے نے 2 روز قبل تعطیلات کی 31 اگست تک توسیع کا اعلامیہ منسوخ کر دیا


ویب ڈیسک August 15, 2022
فوٹو: فائل

خیبرپختونخوا کے محکمہ تعلیم نے اسکولوں کی تعطیلات میں 31 اگست تک توسیع کا اعلامیہ منسوخ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے بعد اسکولوں کی اکتیس اگست تک تعطیلات کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا۔

خیبرپختونخواہ حکومت نے محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے بعد تعلیمی اداروں کو پندرہ اگست سے کھولنے کا اعلان کیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کی روشنی میں کیا گیا۔

واضح رہے کہ محکمہ تعلیم کے پی کے نے 2 روز قبل تعطیلات کی 31 اگست تک توسیع کا اعلامیہ منسوخ کر دیا۔

مقبول خبریں