لاڑکانہ میں ایک اور چھت گرنے سے تین بچے جاں بحق ہلاکتیں 18 ہوگئیں

جاں بحق ہونے والوں میں 13 سالہ کاشف شاہ، 9 سالہ احتشام شاہ اور 7 سالہ بہن بسمہ


ویب ڈیسک August 21, 2022
(فوٹو : انٹرنیٹ)

صوبہ سندھ کے شہر لاڑکانہ میں بارشوں سے ایک اور مکان کی چھت گرنے سے تین بچے جاں بحق ہوگئے جس کے بعد صرف چھتیں گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 18 ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاڑکانہ میں مسلسل بارشوں کے سبب چھتیں گرنے کے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں، حالیہ واقعہ گیریلو ٹاؤن میں پیش آیا جہاں ایک مکان کی چھت گرنے سے تین بچے دو بھائی اور ایک بہن جاں بحق ہوگئے۔ ان 13 سالہ کاشف شاہ، 9 سالہ احتشام شاہ اور 7 سالہ بہن بسمہ شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق علاقہ مکینوں نے ملبہ ہٹا کر تینوں بچوں کی لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کیں، بارشوں سے چھتیں گرنے کے واقعات میں جاں حق ہونے والوں افراد کی تعداد 18 ہوگئی ہے۔

مقبول خبریں