سانحہ اے پی ایس پشاور کی 11 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

معصوم بچے سفاک دہشتگرد حملے میں شہید ہوئے، صدر، متاثرین کی استقامت کو سلام


ویب ڈیسک December 16, 2025

پشاور:

پشاور کے آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) پر دہشتگرد حملے کو 11سال مکمل ہو گئے۔ سانحہ اے پی ایس پشاور کی آج 11 ویں برسی منائی جا رہے ہے۔

16 دسمبر 2014 کو دہشتگردوں نے حملہ کرکے 132 بچوں، خواتین اساتذہ اور اسٹاف سمیت147 افراد کو شہید کر دیا تھا۔

اس موقع پر شہید بچی کے والد الطاف کا جذباتی پیغام وائرل ہو گیا ہے، انھوں نے لکھا کہ بیٹی خوشی خوشی کتابیں سنبھالے سکول گئی مگر وہ معصوم مسکراہٹ دوبارہ لوٹ کر نہ آ سکی۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج ہم اے اپی ایس کے معصوم بچوں اور عملے کو یاد کر رہے ہیں جو سفاک دہشتگرد حملے میں شہید ہوئے۔

پوری قوم متاثرہ خاندانوں کی استقامت کو سلام پیش کرتی ہے۔ ہم پاکستان میں بھارتی سرپرستی میں ہونیوالی دہشتگردی کی سخت مذمت کرتے ہیں۔

مقبول خبریں