ہوٹل میں کھانے کے دوران سیپی سے نایاب ترین موتی برآمد

امریکی ریستوران میں عشایئے کے دوران سی فوڈ کھاتے ہوئے سیپی سے ایک خوبصورت بنفشی رنگ والا موتی برآمد ہوا ہے


ویب ڈیسک August 22, 2022
امریکی خاندان کو کھانے کے دوران ایک نایاب موتی ملا ہے۔ فوٹو: بشکریہ ڈیلی مرر

امریکا میں ایک شخص اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ سی فوڈ کھا رہا تھا کہ جب اس نے کھانے کے لیے سیپی کھولی تو اس میں کیڑے کی بجائے ایک نایاب موتی برآمد ہوا۔

ڈیلے ور میں اسکاٹ ایورلینڈ سالٹ ایئر نامی ایک ریستوران میں گئے جہاں انہوں نے سیپی اور صدفوں کا آرڈر بھی دیا۔ ان میں سے جب ایک سیپی کھولی گئی تو اس میں ایک غیرمعمولی موتی برآمد ہوا جو اپنی بنفشی رنگت کی وجہ سے نایاب ترین موتی ہوتا ہے۔

پہلے ان کی بیگم سمجھی کہ شاید یہ گول ٹافی یا کوئی کوئی اور شے ہیں۔ اس کے علاوہ دونوں کا خیال تھا کہ شاید بیرا کوئی شے گراگیا ہے۔ لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ یہ ایک سچا موتی ہے۔

ریستوران انتظامیہ نے کہا کہ اگرچہ یہ ایک نایاب عمل ہے لیکن سال میں ایک دو مرتبہ ایسے واقعات پیش آتے ہیں جب سیپ سے موتی برآبد ہوت ہیں۔ تاہم انتظامیہ نے بتایا کہ یہ ایک مہنگا تحفہ بھی ہوسکتا ہے۔

مقبول خبریں