پیٹرا کویٹووا نے ومبلڈن میں کوچ کے ساتھ منگنی کرلی

ٹینس اسٹار نے اپنی زندگی کے یادگار لمحے کیلیے بھی ومبلڈن کا ہی انتخاب کیا


Sports Desk August 25, 2022
ٹینس اسٹار نے اپنی زندگی کے یادگار لمحے کیلیے بھی ومبلڈن کا ہی انتخاب کیا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

پیٹرا کویٹووا نے ومبلڈن میں کوچ جیری وینک کے ساتھ منگنی کرلی۔

پیٹرا کویٹووا انگلیںڈ میں 2 مرتبہ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرچکی ہیں، اس لیے انھوں نے اپنی زندگی کے یادگار لمحے کیلیے بھی ومبلڈن کا ہی انتخاب کیا۔

کویٹووا نے ٹویٹر پر وینک کے ساتھ منگنی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 'ایک خوشی کی خبر ہم آپ لوگوں کے ساتھ شیئر کرنا چاہتے ہیں، میں نے اپنے لیے خاص جگہ ومبلڈن میں 'ہاں' کہہ دی ہے، 32 سالہ کویٹووا نے وینک کے ساتھ اپنی تصویر بھی شیئر کی۔

مقبول خبریں