کراچی ابراہیم حیدری میں اسکول کی چھت گرنے سے بچی جاں بحق 4 زخمی

علی اکبر شاہ گوٹھ میں واقع نجی اسکول کی چھت خستہ حالی کے باعث گری جس سے 5 بچے زخمی ہوئے


ویب ڈیسک March 21, 2014
شہر سے دور ہونے کے باعث امدادی ٹیموں کو جائے وقوعہ پر پہنچنے میں تاخیر ہوگئی جس کے باعث زخمیوں میں سے ایک بچی دم توڑ گئی۔ فوٹو؛ فائل

ابراہیم حیدری کے علی اکبر شاہ گوٹھ میں اسکول کی چھت گرنے سے ایک بچی جاں بحق اور 4 بچے زخمی ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق علی اکبر شاہ گوٹھ میں واقع نجی اسکول کی چھت خستہ حالی کے باعث گر گئی جس کے نتیجے میں 5 بچے شدید زخمی ہوگئے، شہر سے دور ہونے کے باعث امدادی ٹیموں کو جائے وقوعہ پر پہنچنے میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ زخمیوں میں سے ایک بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی جبکہ دیگر بچوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

مقبول خبریں