حرا مانی شو میں انٹری دیتے ہوئے گرنے سے بال بال بچ گئیں

حرا مانی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے


ویب ڈیسک October 08, 2022
حرا اور سلمان شیخ عرف ما نی ایکسپریس انٹرٹینمنٹ کے پروگرام ’ٹائم آؤٹ وِد احسن خان ‘ میں شریک ہوئے(فائل فوٹو)

ٹی وی ڈراموں کی خوبرو اداکارہ حرا مانی احسن خان کے شو میں انٹری دیتے ہوئے گِرنے سے بال بال بچ گئیں۔

حال ہی میں اداکارہ حرا اور سلمان شیخ عرف مانی ایکسپریس انٹرٹینمنٹ کے پروگرام 'ٹائم آؤٹ وِد احسن خان' میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے ذاتی زندگی سمیت شوبز کے حوالے سے بات چیت کی۔

شو میں انٹری دینے کیلئے حرا مانی جیسے ہی اسٹیج کی جانب بڑھیں تو لڑکھڑا گئیں اور گرنے سے بال بال بچ گئیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔


شو میں اپنے بچوں کے آن لائن امتحانات کے حوالے سے حرا نے بتایا کہ 'انہوں نے اپنے دونوں بچوں کو خود نقل کرنے کا کہا مگر چھوٹا بیٹا ابراہیم تو رونے لگا اور بڑے بیٹے نے نقل کرنے سے انکار کرتے ہوئے کمرہ ہی بند کرلیا اور کمرے میں حرا کی انٹری بھی بند کردی'۔



اپنی شہرت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے حرا مانی نے کہا کہ 'میں مانی سے شادی کرتے ہی مشہور ہو گئی تھی مجھے اس کے لئے ڈراموں میں کام کرنے کی ضرورت نہیں تھی، تاہم بعد میں مانی نے مجھے پاکستان کے ڈراموں سے متعارف کروایا'۔



یاد رہے کہ حرا اور مانی گزشتہ دنوں ایک نجی فلاحی ادارے کے ساتھ پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے فنڈز اکھٹا کرنے کیلئے امریکہ میں مہم کا حصہ بنے ہوئے تھے اور وہ سیلاب متاثرین کیلئے ایک بڑی امدادی رقم جمع کرنے میں بھی کامیاب رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں