ایس بی سی اے نے کراچی میں 23 رہائشی منصوبوں کو غیرقانونی قراردیدیا

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 13 اکتوبر 2022
ڈائریکٹرجنرل ایس بی سی اے کی ہدایات پرعوام کے مفادمیں تمام پروجیکٹس کے بکنگ دفاتر کوسربمہرکرنے کی کارروائی کی جارہی ہے۔ فوٹو : فائل

ڈائریکٹرجنرل ایس بی سی اے کی ہدایات پرعوام کے مفادمیں تمام پروجیکٹس کے بکنگ دفاتر کوسربمہرکرنے کی کارروائی کی جارہی ہے۔ فوٹو : فائل

 کراچی: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے کراچی کے مختلف علاقوں میں واقع 23 پرائیویٹ پبلک سیل پروجیکٹس میں این او سی برائے تشہیروفروخت کے بغیر جاری خریدوفروخت اور اس سلسلے میں جاری تشہیری مہم کو غیرقانونی قراردیتے ہوئے عوام الناس کوسرمایہ کاری سے متعلق متنبہ کیا ہے۔

ایس بی سی اے کی جانب سے جاری کردہ 23 پروجیکٹس کے ناموں کی فہرست میں گڈاپ ٹاؤن کے علاقے میں پروجیکٹ ڈی جی ریزیڈینسی اورگلزار کلاسک واقع صائمہ عربین ویلاز، الغفورانڈسٹریل زون واقع دیہہ جام چاکرو،الغفوراورسیز بلاک واقع دیہہ اللہ پھائی،الغفورگرین سٹی، اورنادرن بائی سے ملحقہ پروجیکٹس میں کنٹری ریزیڈینس،شنگریلا سٹی (گولف ویو)،پروجیکٹ شنگریلا سٹی (گولڈبلاک) اور پروجیکٹ شنگریلا سٹی (سپریم بلاک)،رومیسہ سٹی دیہہ بندمرادواقع ویسٹ ناردرن بائی پاس، کنال ویوسٹی واقع ایم 10،ناردرن بائی پاس، گلشن رابعہ فیز 2،سروے نمبر208،دیہہ شاہ مرید،اٹاپ ٹاؤن،واقع اسکیم 45 ، محمودٹاور، واقع سرجانی ٹاؤن،رابعہ اپارٹمنٹ واقع گلشن معمار شامل ہیں دیگرعلاقوں میں واقع مزید پروجیکٹس میں،حامد ریزیڈینسیا واقع میرٹھ سی ایچ ایس اسکیم 33، کومل آرکیڈ واقع صدف سی ایچ ایس اسکیم 33،آر۔وائی۔ ایس ریزیڈینسی واقع پیلی بھیت سی ایچ ایس اسکیم 33،سینٹرک ٹاور واقع کلاچی سی ایچ ایس گلشن اقبال،بلقیس ٹریڈسینٹرواقع مین یونیورسٹی روڈ گلستان جوہربلاک 4،کنگزکمفرٹس واقع ناظم آباد نمبر3،زبیر ریزیڈینسی واقع مانیاسوسائٹی، اورپروجیکٹ دانش پارک ویو 2 واقع پی ای سی ایچ ایس بلاک 6 کے نام شامل ہیں۔

اس سلسلے میں ڈائریکٹرجنرل ایس بی سی اے کی ہدایات پرعوام کے مفاد میں درج بالاتمام پروجیکٹس کے بکنگ دفاتر کوسربمہرکرنے کی کارروائی کی جارہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔