مصطفیٰ نواز کھوکھر نے پیپلزپارٹی سے راہیں جدا کرلیں
مصطفیٰ نوازکھوکھر 2018 میں پیپلزپارٹی کی نشست پر سندھ سے سینیٹر منتخب ہوئے تھے
پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے باضابطہ طور پر پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے طویل رفاقت کے بعد پارٹی سے باضابطہ طور پر راہیں جدا کرلیں۔
پارٹی چھوڑنے کا اعلان انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ میں پیپلز پارٹی کیلئے نیک تمنائیں اورنیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ مصطفیٰ نوازکھوکھر 2018 میں پیپلزپارٹی کی نشست پر سندھ سے سینیٹر منتخب ہوئے تھے اور انہوں نے 10 نومبر 2022 کو اپنے نشست سے استعفیٰ دے دیا تھا۔