شبیر جان سعدیہ امام کے ساتھ کیوں کام نہیں کرنا چاہتے وجہ بتادی

اداکارہ کے ساتھ میری گہری دوستی تھی، شبیر جان


ویب ڈیسک December 21, 2022
اداکارہ کے ساتھ میری گہری دوستی تھی، شبیر جان (فوٹو: ایکسپریس ویب)

پاکستان شوبر انڈسٹری کے نامور اور سینیئر اداکار شبیر جان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اداکارہ سعدیہ امام کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتے۔

معروف اداکار شبیر جان نے نادر علی کو دیئے گئے انٹرویو میں بتایا کہ کچھ نجی وجوہات اور مسائل کی وجہ سے سعدیہ امام کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتا، ایک وقت محسوس کیا کہ ہمارے درمیان چیزیں گڑبڑ ہورہی ہیں کیونکہ وہ ہمارے خاندان میں بہت زیادہ گھل مل رہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ ایک ڈرامے کی شوٹنگ کیلئے شمالی علاقہ جات گئے تھے جہاں وہ میری بیوی کے سامنے مجھ سے گلے لگ گئیں، جو نامناسب تھا، یہ اس قسم کی چیزیں ہیں جو ہمیشہ مسائل پیدا کرتی ہیں اور بیویاں چیزوں کو سمجھ نہیں پاتی۔

سینئیر اداکار نے بتایا کہ سعدیہ امام کے ساتھ ان کی گہری دوستی تھی اور ان کے درمیان کوئی افیئر نہیں تھا لیکن میں نے یہ فیصلہ اپنی اہلیہ کے احترام کے لیے کیا تھا، جس کی وجہ سے میں نے آج تک انکے ساتھ کام نہیں کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے