بلوچستان میں خون جما دینے والی سردی درجہ حرارت منفی 12 تک گر گیا
کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 9 جبکہ اچکزئی میں منفی 12 سینٹی گریڈ تک گر گیا
بلوچستان میں خون جما دینے والی سردی کی وجہ سے سڑکوں پر کھڑا پانی بھی برف بن گیا جبکہ درجہ حرارت منفی 12 تک کم ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں خون جماد دینے والی ٹھنڈ سے روڈوں پر کھڑا پانی جم گیا، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران درجہ حرارت منفی 9 ریکارڈ کیا گیا۔ سردی بڑھنے سے کوئٹہ کے گھروں میں نلوں کا پانی جم گیا جس کی وجہ سے شہری بھی رل گئے۔
شہر کی مختلف سڑکوں پر پھسلن کیوجہ سے متعدد حادثات بھی پیش آئے جن میں شہری زخمی ہوئے۔ دوسری جانب چمن شہر اور مضافاتی علاقوں سمیت شمالی بلوچستان کے اکثر علاقے شدید سردی کی لپٹ میں ہیں جہاں درجہ حرارت منفی 8 اور اچکزئی میں منفی 12 ریکارڈ کیا گیا۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان کے علاقے خانوزئی سمیت مسلم باغ کان مہترزئی میں برفباری بعد کے بعد شاہراہوں کو سفر کے لئے کھول دیا گیا۔