پشاور مسجد خودکش دھماکا شہادتوں پر شوبز ستارے بھی سوگوار

اللہ سب کو اپنی امان میں رکھے اور جو ظلم کرتے ہیں بیشک ان کیلئے سخت سزا ہے، فیصل قریشی


ویب ڈیسک January 30, 2023
فوٹو: فائل

پشاور میں مسجد کے اندر خودکش دھماکے اور متعدد شہادتوں پر شوبز ستاروں نے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے ٹویٹر پر لکھا کہ پشاور دھماکے میں زخمی ہونے والوں کیلئے دعاگو ہوں، ایک عبادت گاہ میں حملہ ناقابل بیان جرم ہے۔

انہوں نے دہشت گردوں کو مخاطب کرکے لکھا 'خدا کے واسطے معصوم لوگوں کو بخش دو، وہ امن کے ساتھ نماز ادا کررہے تھے، دہشت گردوں کا نہ کوئی ضمیر ہے اور نہ ہی مذہب'۔

فیصل قریشی نے پوسٹ لکھی کہ اللہ سب کو اپنی امان میں رکھے اور جو ظلم کرتے ہیں بیشک ان کیلئے سخت سزا ہے۔

Capture

 

احمد علی بٹ نے جہاں بم دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا وہیں انہوں نے اپنے مداحوں کو خبردار کردیا کہ ہم پرانے خوفناک پاکستان میں آگئے ہیں۔

Capture1

 

صبا قمر نے بھی انسانی جانوں کے ضیاع پر رنج اور افسوس ظاہر کرتے ہوئے پسماندگان کے ساتھ تعزیت کی ہے۔





ارسلان نصیر نے ایک زخمی دل کے ایموجی اور پشاور دھماکے کے ہیش ٹیگ کے ساتھ اپنی تشویش ظاہر کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے