بابراعظم نے ٹرافیز اور کیپس کیساتھ تصاویر شیئر کردیں

ٹرافیز میں سال 2022 کے بہترین کرکٹر کی ٹرافی بھی شامل ہے


Sports Reporter February 02, 2023
ٹرافیز میں سال 2022 کے بہترین کرکٹر کی ٹرافی بھی شامل ہے (فوٹو: سوشل میڈیا)

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے اٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹرافیز اور کیپس کے ساتھ اپنی خصوصی تصاویرشئیر کردیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے سیاہ رنگ کے سوٹ ملبوس کپڑوں میں آئی سی سی کی طرف سے اب تک ملنے والی 3 ٹرافیوں اور 4 کیپس کے ساتھ خصوصی تصاویر شیئر کی ہیں جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔

مزید پڑھیں: بابر اعظم نے سال کے بہترین کرکٹر کی ٹرافی وصول کرلی


ٹرافیز میں سال 2022 کے بہترین کرکٹر کی ٹرافی بھی شامل ہے جو گزشتہ روز پی سی بی مینجمٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے انہیں قذافی اسٹیڈیم میں پیش کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں