چوہدری شجاعت کے بھائی چوہدری وجاہت کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج

مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر محمد علی گجر نے گھر پر فائرنگ کا مقدمہ درج کرایا


ویب ڈیسک February 03, 2023
مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر محمد علی گجر نے گھر پر فائرنگ کا مقدمہ درج کرایا

مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کے بھائی چوہدری وجاہت اور ان کے بیٹے موسی الہی کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمہ گجرات کے تھانہ کڑیانوالہ میں مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر محمد علی گجر کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق 23 جنوری کو اشتہاری ملزم احسن گجر 4 ساتھیوں کے ہمراہ میرے گھر دیوار پھلانگ کر داخل ہوا اور میرے گھر میں فائرنگ کرتا رہا، 7 نامعلوم مسلح افراد میرے گھر کے گیٹ پر جبکہ وجاہت اپنے بیٹے کے ساتھ گاڑی میں بیٹھا رہا۔

یہ بھی پڑھیں: خاتون رکن اسمبلی کے اغواء کی سازش، چوہدری وجاہت کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ

ایف آئی آر میں کہا گیا کہ ملزمان چوہدری وجاہت اور موسی الہی میرے سیاسی مخالفین ہیں اور مجھے راستے سے ہٹانا چاہتے ہیں، ملزمان کے خلاف پہلے بھی تھانے میں درخواست دے چکا ہوں کہ مجھے قتل کرنا چاہتے ہیں۔

مقدمہ تین نامزد اور 11 نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے جس میں اقدام قتل، گھر میں گھسنے اور باہم مشاورت کی دفعات شامل کی گئیں۔

پولیس کے مطابق تاحال کوئی ملزم گرفتار نہ ہو سکا اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں