سعودی عرب کے شمالی علاقوں میں گرد وغبار کا طوفان اسکولز بند

گرد وغبار سے متاثر علاقوں میں حد نگاہ نہ ہونے کے برابر رہ گئی، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک February 06, 2023
گرد وغبار کا طوفان آج شام تک جاری رہے گا،سعودی حکام:فوٹو:فائل

سعودی عرب کے شمالی علاقوں میں گرد وغبار کے طوفان کے باعث اسکولز بند کردئیے گئے۔

سعودی ویب سائٹ نے محکمہ موسمیات کے حوالے سے بتایا کہ سعودی عرب کے شمالی ریجن کے بیشتر شہروں میں گرد وغبار کا طوفان ہے جو مقامی وقت کے مطابق شام کے 6 بجے تک رہے گا۔

گرد وغبار کے طوفان سے متاثر علاقوں میں اسکولز بند کر کے تدریسی عمل کو آن لائن کردیا گیا ہے۔ آندھی سے سب سے زیادہ سکاکا، دومۃ الجندل، القریات اور طبرجل کے علاقے متاثر ہیں جہاں حد نگاہ نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 'کالی آندھی ' سے تبوک اور حائل کے بعض علاقے بھی متاثر ہوں گے۔ وارننگ جاری ہونے کے بعد تبوک ، الجوف اور حائل کے اسکولز بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔