بھارتی اداکار پاکستانی فنکاروں کو کس نظر سے دیکھتے ہیں؟ ثناء فخر نے بتادیا

ویب ڈیسک  پير 6 فروری 2023
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

  کراچی: پاکستانی اداکارہ ثناء فخر نے ایک تازہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ بھارتی اداکار پاکستانی فنکاروں کو کس نظر سے دیکھتے ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے بھارتی ایکشن اسٹار سنی دیول کے ساتھ فلم ’قافلہ‘ میں کام کیا ہے اور سنی دیول نہایت پروفیشنل فنکار ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ میں اس وقت جونیئر تھی اور سنی دیول سینئر لیکن ان کا میرے ساتھ رویہ بہت نرمی کا تھا اور میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا۔

ثناء فخر کا کہنا تھا کہ انڈین فنکاروں کا پروفیشنل ازم بے مثال ہے اور آپ ان سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ انڈیا اداکار پاکستانی فنکاروں کو بہت عزت اور احترام کی نظر سے دیکھتے ہیں، یہ تاثر غلط ہے کہ وہ پاکستانیوں کو حقیر سمجھتے ہیں۔

ثناء فخر آج کل اپنی فلم ’سپر پنجابی‘ پر کام کررہی ہیں اور یہ فلم تین مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔