جنگلی بلیو بیری بھی ’سپرفوڈ‘ سے کم نہیں

ویب ڈیسک  پير 13 مارچ 2023
جنگلی بلیو بیری غیرمعمولی طور پر شفا سے بھرپور ہیں، تصویر میں ہلکےرنگت والی بیریاں وائلڈ یا جنگلی بلیو بیریاں ہیں ۔ فوٹو: فائل

جنگلی بلیو بیری غیرمعمولی طور پر شفا سے بھرپور ہیں، تصویر میں ہلکےرنگت والی بیریاں وائلڈ یا جنگلی بلیو بیریاں ہیں ۔ فوٹو: فائل

  واشنگٹن: اگرچہ سیب کو صحت کے لحاظ سے درجہ اول کے پھل کا درجہ حاصل ہے لیکن اس دوڑ میں ماہرین نے اب بالخصوص جنگلی بلیو بیری کو بھی شامل کرلیا ہے۔

اگرچہ سیب کے علاوہ کھجور، اسٹرابری، کیلے وغیرہ کے بھی شاندار فوائد ہیں تاہم امریکی ماہرِ غذائیات، ڈینیئل کرمبل اسمتھ نے کہا ہے کہ ہلکی رنگت والی یعنی جنگلی بلیو بیریاں شاندار طبی فوائد رکھتی ہیں۔

اول ان میں فائبر کی زائد مقدار ہوتی ہے جو طویل عرصے تک پیٹ بھرنے کا احساس فراہم کرتی ہے۔ پھر اس میں اینٹی آکسیڈنٹس کی غیرمعمولی مقدار کینسر اور امراضِ قلب سے بڑھاتی ہے۔

کئی سائنسی تحقیقی تجربات سے ثابت ہوا ہے کہ بلو بیری سے خلوی سطح پر ہونے والی تباہی اور پیچیدگی کم ہوسکتی ہے۔ پھر اس کے کئی اجزا سرطان کو روکتے ہیں اور امراضِ قلب کو بھی دور رکھتے ہیں۔ مجموعی طور پر اس کے اجزا جسمانی سوزش یا جلن (انفلیمیشن) کو بھی روکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق جنگلی بلیو بیری کا رنگ عام بلیوبیری کے مقابلے میں قدرے ہلکا ہوتا ہے، لیکن اس میں اینٹی آکسیڈنٹس کی مقدار روایتی بلیوبیری سے دوگنی ہوتی ہے۔ دوسری جانب اس میں وٹامن سی کی غیرمعمولی مقدار موجود ہوتی ہے جو جلد، بالوں اور ناخن کے لیے غیرمعمولی مفید ہوتی ہے۔

اس کے کئی اجزا ڈی این اے کی حفاظت کرتے ہیں اور غیرمعمولی طور پر کولیسٹرول گھٹاتے ہیں اور اس لحاظ سے یہ چھوٹی بیریاں شفا کا خزانہ بھی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔