- پی ایس ایل کا مذاق؛ سابق بھارتیوں کے پیروں تلے زمین نکلنے لگی
- فلسطین کے حامی مظاہرین کا برطانیہ میں اسرائیلی ڈرون ساز فیکٹری کے باہر احتجاج
- تحریک انصاف کا 9 مئی مقدمات میں دہشت گردی کی دفعہ چیلنج کرنے کا فیصلہ
- اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز تیزی، انڈیکس 75 ہزار کی سطح عبور کرگیا
- سیکورٹی خدشات؛ اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست منظور
- بابراعظم نے کوہلی کے ریکارڈ پر بھی قبضہ جمالیا
- کراچی میں نوجوان نے ڈاکو کو ماردیا، فائرنگ کے تبادلے میں خود بھی جاں بحق
- ایک اوور میں 25 رنز؛ بابراعظم کا ایک اور ریکارڈ
- 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنائیں یا ہمیں فوری سزائیں سنائیں، شیخ رشید
- وزن کم کرنے والے انجیکشن قلبی صحت کے لیے مفید، تحقیق
- ہوا سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کشید کرنے والا پلانٹ
- 83 سالہ خاتون ہاورڈ سے گریجویشن کرنے والی معمر ترین طالبہ بن گئیں
- پاکستان سے دہشتگردی کیخلاف کوششیں بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے، امریکا
- پراپرٹی لیکس نئی بوتل میں پرانی شراب، ہدف آرمی چیف: فیصل واوڈا
- کراچی کے سمندر میں پُراسرار نیلی روشنی کا معمہ کیا ہے؟
- ڈاکٹر اقبال چوہدری کی تعیناتی کے معاملے پر ایچ ای سی اور جامعہ کراچی آمنے سامنے
- بیٹا امریکا میں اور بیٹی میڈیکل کی طالبہ ہے، کراچی میں گرفتار ڈکیت کا انکشاف
- ژوب میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، پاک فوج کے میجر شہید
- آئی ایم ایف کا ٹیکس چھوٹ، مراعات ختم کرنے کا مطالبہ
- خیبرپختونخوا حکومت کا اسکول طالب علموں کو مفت کتابیں اور بیگ دینے کا اعلان
نواز شریف کی وزیراعظم کو ہر صورت قانون کی عملداری یقینی بنانے کی ہدایت
لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے وزیر اعظم کو بالخصوص پنجاب میں ہر صورت قانون کی عمل دراری کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔
ایکسپریس نیوز کو پارٹی ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی ن لیگ کی چیف آرگنائزر اور نائب صدر مریم نواز سے ملاقات ہوئی۔ جس میں نوازشریف بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔
اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال اور پولیس ، سکیورٹی اداروں پر پی ٹی آئی کارکنوں کے حملوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا،۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف نے وزیر اعظم کو ہر صورت قانون کی عمل داری کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم نے ہمیشہ اداروں اور عدالتوں کا احترام کیا اور جب بھی بلایا گیا تو پیش ہوئے‘۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کرلیا
نواز شریف نے مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیر اعظم کو یہ بھی ہدایت کی کہ تمام اتحادیوں کی مشاورت سے فیصلے کیے جائیں۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات میں قربانیاں دینے والے کارکنوں کو ٹکٹ کے معاملے میں ترجیح دی جائے۔
اس موقع پر وزیراعظم نے نوازشریف اور مریم نواز کو اتحادی جماعتوں کے پیر کے روز بلائے جانے والے اجلاس کے معاملے پر اعتماد میں بھی لیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔