پنجاب کے پی انتخابات کیلیے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر

درخواست عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی جانب سے دائر کی گئی


ویب ڈیسک March 24, 2023
فوٹو:فائل

پنجاب اور خیبر پختون خوا میں انتخابات کے لیے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کر دی گئی۔

درخواست عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی جانب سے دائر کی گئی جس میں وفاق، صدر مملکت اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار کے مطابق نگراں سیٹ اَپ ختم کرکے نیا سیٹ اَپ تشکیل دیا جائے اور الیکشن کمیشن کو 90 روز میں انتخابات کروانے پر عمل کرنے کی ہدایت کی جائے۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل ہی الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے 30 اپریل کو ہونے والے انتخابات ملتوی کردیے تھے۔ اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے 8 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے امن و امان کی صورتحال سازگار نہیں ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق حکومت نے انتخابات کی سیکیورٹی کے لیے فوجی دستوں کی فراہمی سے انکار کر دیا اور ملک میں معاشی بحران کے باعث وزارت خزانہ نے بھی فنڈز کی فراہمی سے معذوری ظاہر کی۔

پنجاب اسمبلی کے انتخابات ملتوی کیے جانے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب کے انتخابات اکتوبر تک ملتوی کر کے آئین کی خلاف ورزی کی ہے۔ بعد ازاں پی ٹی آئی نے پنجاب الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں