استعفی طلب کرنے کی خبر غلط ہے خود مستعفی ہوا اٹارنی جنرل

اٹارنی جنرل نے استعفی صدر مملکت کو ارسال کردیا


ویب ڈیسک March 25, 2023
اٹارنی جنرل نے استعفی صدر مملکت کو ارسال کردیا

اٹارنی جنرل پاکستان شہزاد عطا الہی نے اپنا استعفی صدر مملکت کو ارسال کردیا۔

انہوں نے استعفے میں لکھا کہ میں نے بطور 37 ویں اٹارنی جنرل آف پاکستان اپنے فرائض کو سرانجام دیا، ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفی دے رہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا اٹارنی جنرل کو تعیناتی کے اگلے ماہ ہی ہٹانے کا فیصلہ

مستعفی اٹارنی جنرل شہزاد عطاء الٰہی نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، مجھے مستعفی ہونے کے لیے کہا گیا یہ بات بےبنیاد ہے اور درست نہیں ہے، جب میں نے اہم حکومتی شخصیت کو مستعفی ہونے سے آگاہ کیا تو مجھے استعفیٰ دینے سے روکا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں