عمران خان سر سے پاؤں تک جھوٹا اور مکار آدمی ہے وزیراعظم

پی ٹی آئی حکومت کا میرے خلاف بنایا گیا بیانیہ جھوٹ پر مبنی تھا، ضرور اللہ تعالیٰ کی پکڑ ہوگی، وزیراعظم


ویب ڈیسک May 07, 2023
(فوٹو فائل)

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان سر سے پاؤں تک جھوٹا اور مکارآدمی ہے، عمران خان کا جھوٹ قوم کے سامنے آرہا ہے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ عمران خان محسن کش آدمی ہے، ضرور اللہ تعالیٰ کی پکڑ ہوگی، پی ٹی آئی حکومت کا میرے خلاف بنایا گیا بیانیہ جھوٹ پر مبنی تھا۔

وزیراعظم نے کہا نیوزی لینڈ سمیت دیگرممالک میں میرے خلاف شواہد اکٹھے کرنے کی کوشش کی گئی، کیس میں میری بریت پورے پاکستان کی فتح ہے، عمران خان نے میرے خلاف ہر حربہ استعمال لیکن انہیں ناکامی ہوئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اسکاٹش فرسٹ منسٹرحمزہ یوسف سے ملاقات بہت اچھی رہی، جلد سرمایہ کاری کانفرنس بلارہے ہیں جس میں تجارت، تعلیم، ٹیکنیکل ایجوکیشن سمیت مختلف شعبہ جات میں تعاون پرغورہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں