ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 11 کروڑ نوے لاکھ ڈالرز کی کمی

بزنس رپورٹر  جمعرات 25 مئ 2023
فوٹو فائل

فوٹو فائل

  کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 11 کروڑ نوے لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے ترجمان کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کی گئی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ گیارہ کروڑ نوے لاکھ ڈالر کی کمی کے بعد سرکاری ذخائر 4 ارب 19 کروڑ اور تیس لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔

مجموعی زخائر کی مالیت 19 مئی کو 9 ارب 73 کروڑ 11 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی  جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 53 کروڑ  81 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔