سی ٹی ڈی کی کارروائیوں میں کالعدم تنظیموں کے 12 دہشت گرد گرفتار

ویب ڈیسک  ہفتہ 27 مئ 2023
(فوٹو فائل)

(فوٹو فائل)

 لاہور: دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں میں 12 دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق خفیہ اطلاعات پر ہونے والے آپریشنز سرگودھا، راولپنڈی، ملتان، بہاولپور اور گوجرانوالہ میں کیے گئے ، جن میں گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم داعش اور ٹی ٹی پی سے ہے۔

حکام کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے بارودی مواد ، خودکش جیکٹ،ڈیٹو نیٹر ، ہینڈگرینیڈ  ،اسلحہ، گولیاںاور نقدی  برآمد   ہوا ہے۔ گرفتار دہشت گردوں کی شناخت میر احمد، حبیب الرحمٰن ہارون،ضیا،عمران، مدثر،عدیل اور فاروق کے نام سے ہوی ، حکام ہوئی ہے۔

دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ حکام کے مطابق رواں ہفتے249 کومبنگ آپریشنز کے دوران 40 مشتبہ افراد گرفتار کیے ۔ 12112 افراد سے پوچھ کچھ کی گئی ۔

ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا اور دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پُرعزم ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔