امریکا؛ ہائی اسکول کے 33 میں سے 28 طالبعلم فیل؛ گریجویشن تقریب منسوخ

ویب ڈیسک  اتوار 28 مئ 2023
—فائل فوٹو

—فائل فوٹو

امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک ہائی اسکول کو گریجویشن تقریب ملتوی کرنی پڑی جب انتظامیہ کو معلوم ہوا کہ اسکول کے 33 میں سے محض 5 طالبعلم ہی گریجویشن مکمل کرسکے ہیں۔ 

سی این این کی رپورٹ کے مطابق مارلن ہائی اسکول نے اعلان کیا کہ ہائی اسکول کی گریجویشن جون کے لیے دوبارہ شیڈول کی جائے گی، ہائی اسکول کی جانب سے گریجویشن ملتوی کرنے کا فیصلہ طلبا کو گریجویشن کے لیے ضروری ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مزید وقت فراہم کرے گا۔

انتظامیہ کی جانب سے طلبا کے لیے ضروری وسائل اور مدد فراہم کرنے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے اور کہا کہ ہمارا ضلع اس دھچکے سے آگے بڑھے گا، یہ سب کے لیے ایک سبق ہے، یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام طلبا نے تمام تقاضوں کو پورا کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔