علی امین گنڈاپور پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر مقرر

ویب ڈیسک  ہفتہ 3 جون 2023
(فوٹو فائل)

(فوٹو فائل)

 اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کو پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کا صدر مقرر کردیا گیا ہے۔

پرویز خٹک کے مستعفی ہونے کے بعد سے پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر کا عہدہ خالی تھا۔

ایئر مارشل ر اصغر خان مرحوم کے بیٹے علی اصغر خان کو پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کا جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے دونوں تقرریوں کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔