کوئٹہ میں سپریم کورٹ وکیل کے قتل کے ذمے دار چیئرمین پی ٹی آئی ہیں عطاتارڑ
قتل کے مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی کو نامزد کیا جائے گا، وزیراعظم کے معاون خصوصی کی پریس کانفرنس
وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں سپریم کورٹ کے وکیل کے قتل کے ذمے دار چیئرمین پی ٹی آئی ہیں۔
وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ وکیل عبدالرزاق کے قتل میں چیئرمین پی ٹی آئی کو نامزدکیاجائے گا۔ کوئٹہ میں وکیل عبدالرزاق شر کو ٹارگٹ کرکے قتل کیا گیا ہے، جو بار کے سرگرم رکن تھے ۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف ایک کیس بلوچستان ہائی کورٹ میں زیرسماعت تھا، کیس کے وکیل اور درخواست گزار کوآج ٹارگٹ کلنگ کرکےشہیدکردیاگیا۔پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف کل سنگین غداری کے کیس کی سماعت ہونی تھی۔
عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ یہ ٹارگٹ کلنگ کوئی معمولی واقعہ نہیں ہے۔ عبدالرزاق کے قتل کے ذمے دار چیئرمین پی ٹی آئی ہیں۔کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو نامزدکیاجائے گا۔قتل کی شفاف تحقیقات کو یقینی بنایاجائے گا۔چیئرمین پی ٹی آئی اگرجیل میں ہوتے توآج یہ واقعہ نہ ہوتا۔