خاتون نے ایپل اسٹور میں کیبل کو دانتوں سے کاٹ کر آئی فون چرا لیا

چینی خاتون نے شوروم پر مضبوط تار سے بندھا 960 ڈالر کا آئی فون چرا لیا لیکن جلد ہی گرفتار ہوگئیں


ویب ڈیسک September 04, 2023
چین میں دانتوں سے مضبوط کیبل کاٹ کر خاتون نے شورورم میں رکھا قیمتی آئی فون چرالیا۔ فوٹو: ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ

چین میں خاتون نے ایپل کے اسٹور پر مضبوط کیبل دانتوں سے کاٹ کر آئی فون چرالیا جو عام حالت میں بہت مشکل کام ہے۔

ہم جانتے ہیں کہ بالخصوص ایپل کے شوروم میں ڈسپلے پر رکھے اسمارٹ فون، ٹیبلٹ، لیپ ٹاپ آزمائش کے لیے رکھے جاتے ہیں۔ انہیں چوری سےبچانے کےلیے مضبوط تاروں سے باندھا جاتا ہے۔ لیکن چین میں ایک خاتون نے دانتوں سے یہ تار کاٹ لیا اور 960 ڈالر قیمت کا آئی فون لےکر فرار ہوگئیں۔ تاہم انہیں جلد ہی گرفتار کرلیا گیا۔

چین کے جنوب مشرقی صوبے، فیوجیان میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں خاندانی نام 'چائی' والی ایک خاتون کو سی سی ٹی فوٹیج میں فون چراتے دیکھا جاسکتا ہے۔ وہ کامیابی سےفون چراکر شوروم سےباہرآتی ہیں لیکن پولیس نےاسےنصف گھنٹےمیں ہی گرفتار کرلیا۔



سی سی ٹی وی ویڈیو میں خاتون کو دیکھا گیا کہ وہ پہلے کچھ دیر آئی فون کا جائزہ لیتی رہی، پھر اس نے کیبل کو دانتوں سے لگایا اور کاٹنے کی کوشش کی جس میں خاصا وقت لگا۔ آخرکار کیبل گھس گھس کر ٹوٹ گئی اور فون نکل آیا۔ اس کے بعد خاتون نے اطمینان سے فون اپنے بیگ میں رکھا اور تیزقدموں سے اسٹور سےباہر نکل گئیں۔

اسٹورمینیجرنے بتایا کہ اس دوران دکان کا الارم بجا لیکن اسٹاف نے سب دیکھ کر کہا کہ کوئی بات ہیں۔ خاتون نے پہلے کئی آلات چیک کئے اور اطمینان سے ظاہر کیا کہ وہ فون خریدنے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔ تاہم کچھ دیر بعد دانتوں سے چبایا گیا ٹوٹا ہوا ایک تار دیکھا گیا جس کےبعد پولیس کوبلایا گیا۔

گرفتار خاتون نے بتایا کہ اس کا فون چوری ہوچکا ہے اور دوسرا فون درکار ہے لیکن مہنگی قیمت دیکھ کر اسے چرانے کا فیصلہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں