طیفی بٹ کے بہنوئی کے قتل میں ملوث شوٹرز شناخت کرلیے گئے

شوٹرز کی شناخت کیمروں کے ذریعے کی گئی، پولیس


ویب ڈیسک September 12, 2024
فائل فوٹو

امیر بالاج قتل کیس کے مرکزی ملزم طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل میں ملوث دو شوٹر ٹریس کر لیے گئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایک شوٹر کا تعلق پتوکی اور دوسرے شوٹر کا لاہور محلہ خیر دین سے ہے، شوٹرز کی شناخت کیمروں کے ذریعے کی گئی۔

پولیس کی تین ٹیمیں شوٹرز کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہیں، دونوں مین شوٹرز فیملیوں سمیت گھروں سے غائب ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل جاوید بٹ کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے آئی تھیں جس میں کل 4 شوٹرز دیکھے گئے تھے جبکہ قتل کے لیے رکشے اور موٹر سائیکل کا استعمال کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: امیر بالاج قتل؛ مرکزی ملزم کے بہنوئی کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے آگئی

فوٹیجز میں دیکھا گیا تھا کہ ہما بلاک میں جاوید بٹ کی رہائش گاہ کے باہر مین روڑ پر رکشہ کھڑا ہوا، مقتول اہلیہ کے ساتھ نکلا تو رکشے نے ریکی کی، موٹر سائیکل اور رکشہ جاوید بٹ کی گاڑی کے ساتھ ریکی کرتے آیا۔ ایف سی انڈر پاس کے قریب رکشے نے مقتول کی گاڑی روکی جبکہ موٹر سائیکل سوار شوٹر نے فائرنگ کی۔

فوٹیجز میں مزید دیکھا گیا کہ موٹر سائیکل سوار بغیر ہیلمٹ جبکہ پیچھے بیٹھے شوٹر نے ہیلمٹ پہن رکھا تھا، فائرنگ کے بعد موٹر سائیکل سوار اتر کر رکشے میں بیٹھا جبکہ پیچھے ہیلمٹ پہن کر بیٹھا شوٹر موٹر سائیکل لے کر فرار ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے