پولیس وین سے فرار ہونے کی کوشش، پی ٹی آئی کے 86 ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

ان میں پی ٹی آئی کے دو ایم پی ایز، 34 پولیس اہلکار، 42 ریسکیو اہلکاروں سمیت 86 ملزمان شامل ہیں


ویب ڈیسک October 29, 2024

اسلام آباد:

انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس وین سے فرار ہونے کی کوشش کرنے والے 86 ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی کے دو ایم پی ایز، 34 پولیس اہلکار، 42 ریسکیو اہلکاروں سمیت 86 ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت کی۔

ملزمان کی جانب سے انصر کیانی، مرتضیٰ طوری اور مرزا عاصم بیگ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ملزمان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں قید تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں