شوہر کو گُردہ بیچنے پر مجبور کرنے والی بیوی رقم لے کر عاشق کے ساتھ فرار

بھارت میں انسانی اعضاء کی فروخت تین دہائیوں سے غیر قانونی ہے


ویب ڈیسک February 04, 2025

ایک بھارتی خاتون پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے شوہر کو بیٹی کی تعلیم کے لیے بلیک مارکیٹ میں اپنا گردہ بیچنے پر اُکسایا اور پھر رقم چوری کر کے اپنے عاشق کے ساتھ بھاگ نکلی۔

مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے مبینہ طور پر اپنی بیٹی کی اعلیٰ تعلیم اور مستقبل میں اس کی شادی کا بندوبست کرنے کے لیے اپنے شوہر کو اپنا گردہ بیچنے پر راضی کرنے کی کوشش میں کئی ماہ گزارے۔ 

اگرچہ شوہر شروع میں ہچکچاہٹ کا شکار تھا لیکن آخرکار اسے یقین ہو گیا کہ اس ’قربانی‘ سے اسکے خاندان کی مالی حالت بہتر ہو جائے گی اور اس کی بچی کا مستقبل محفوظ ہوجائے گا۔ 

شوہر نے ایک سال بلیک مارکیٹ میں خریدار کی تلاش میں گزارے جبکہ بھارت میں انسانی اعضاء کی فروخت تین دہائیوں سے غیر قانونی ہے۔ شوہر کو آخرکار ایک خریدار مل گیا۔ 

تکلیف دہ آپریشن سے گزرنے کے بعد شوہر نے اپنے گردے بیچے اور 10 لاکھ بھارتی روپے کی رقم حاصل کی جو اس نے اپنی بیوی کو سونپ دی۔

لیکن بیوی وہ رقم چوری کر کے اپنے عاشق کے ساتھ بھاگ نکلی۔
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں