ڈی آئی خان؛ مغوی پولیس اہلکار کی گولیوں سے چھلنی لاش مل گئی

اہلکار سمیع اللہ عرف پپو کو نامعلوم افراد نے دو روز قبل گومل کے علاقے سے اغوا کیا تھا، پولیس



ڈی آئی خان:

 دو روز قبل علاقہ گومل سے نامعلوم افراد کے ہاتھوں اغواء ہونے والے پولیس اہلکار کی لاش کوٹ اعظم سے مل گئی۔

پولیس کے مطابق سمیع اللہ عرف پپو کو نامعلوم افراد نے اغوا کیا تھا جس کی گولیوں  سے چھلنی لاش نزدیکی گاؤں سے ملی۔

پولیس کے مطابق مغوی اہلکار کی لاش کو سول اسپتال ٹانک کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے۔ 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں