گوگل کے بعد ایپل نے بھی اپنے میپ پر خلیج میکسیکو کا نام تبدیل کردیا

یو ایس جیوگرافک نیمز انفارمیشن سسٹم نے باضابطہ طور پر نام کو اپ ڈیٹ کیا


ویب ڈیسک February 14, 2025

گوگل کے بعد ایپل نے بھی اپنے آن لائن نقشوں پر گلف آف میکسیکو خلیج میکسیکو کا نام بدل کر خلیج امریکا رکھ دیا ہے۔

یہ اقدام صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر یو ایس جیوگرافک نیمز انفارمیشن سسٹم کی جانب سے نام کی باضابطہ تبدیلی کے بعد سامنے آیا ہے۔

اگرچہ گوگل نے اپنے نقشے پر نام کو اپ ڈیٹ کردیا ہے لیکن کمپنی نے کہا کہ امریکا میں لوگ خلیج امریکا دیکھیں گے اور میکسیکو کے لوگ خلیج میکسیکو دیکھیں گے۔ دیگر کو نقشے پر دونوں نام نظر آئیں گے۔

یو ایس جیوگرافک نیمز انفارمیشن سسٹم نے اتوار کو باضابطہ طور پر نام کو اپ ڈیٹ کیا۔ دوسری جانب مائیکروسافٹ نے بھی اپنے بنگ میپ پر گلف آف میکسیکو نام تبدیل کر دیا ہے۔

دوسری جانب ایسوسی ایٹڈ پریس، جو عالمی سطح کی خبریں دنیا بھر کے سامعین کو فراہم کرتا ہے، خلیج میکسیکو کو اس کے اصل نام سے ہی حوالہ دے گا جو اس نے 400 سالوں سے جاری رکھا ہوا ہے۔ تاہم ادارہ خلیج امریکا کے نام کو بھی تسلیم کرتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں