پاک بھارت میچ؛ رن آؤٹ امام کا، میمز انضمام پر؟

امام الحق 23 گیندوں پر محض 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے


ویب ڈیسک February 23, 2025

بھارت کیخلاف اوپنر امام الحق کے رن آؤٹ پر میمز کا طوفان اُمڈ آیا۔


دبئی میں کھیلے جارہے چیمپئینز ٹرافی کے اہم معرکے میں اوپنر امام الحق 23 گیندوں پر محض 10 رنز بناکر اکشر پٹیل کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوئے تو سوشل میڈیا پر میمز کی برسات ہوگئی۔

انہوں نے مڈ آن کی طرف شارٹ کھیلا اور دوڑ پڑے تاہم وہ کریز میں نہ پہنچ سکے، اس وقت اکشر پٹیل نے وکٹ پر تھرو کی اور وہ رن آؤٹ ہوگئے۔

مزید پڑھیں: میچ کے دوران بابراعظم اور ویرات کوہلی کی دوستانہ ملاقات کی تصویر وائرل

نیوزی لینڈ کیخلاف انجری کا شکار ہونیوالے فخر زمان کی جگہ امام الحق اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا تھا۔

امام الحق کے رن آؤٹ پر بننے والی میمز: 

مقبول خبریں