کراچی:
شہرقائد میں خواتین بھی غیرمحفوظ ہوگئیں، گلشن اقبال میں ڈاکو دکان کے اندر موجود خاتون کی سونے کی چوڑیاں اتار کرلے گئے، واردات کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گلشن اقبال بلاک تیرہ ڈی کی نجی سوسائٹی میں دکان کے اندر خاتون سے لوٹ مار کا واقعہ پیش آگیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج ایکسپریس نیوز کو موصول ہوگئی۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسلح ڈاکوؤں نے دکان میں داخل ہو کر خاتون سے سونے کی چوڑیاں چھین لیں، ڈاکو نے اسلحے کے زور پر خاتون کو ہراساں کرتے ہوئے زیورات اتارے، دونوں ملزمان نے چہرے چھپانے کی کوشش کی۔
ملزمان اسلحے کے زور پر خاتون سے دن دیہاڑے لوٹ مار کر کے بآسانی فرار ہوگئے۔