لاہور:
چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں کیوی بیٹر ٹام لیتھم کے آؤٹ ہونے پر ویرات کوہلی بھنگڑا ڈالنے لگے۔
ویرات کے بھنگڑے ڈالنے کا واقعہ نیوزی لینڈ کی اننگز کے 24ویں اوور میں ہوا جب رویندر جدیجا کی گیند کو لیتھم نے سویپ کرنے کی کوشش کی لیکن وہ پیڈ سے جا ٹکرائی۔
امپائر نے فوری طور پر انہیں آؤٹ قرار دے دیا، تاہم لیتھم نے ریویو لینے کا فیصلہ کیا۔ ری پلے میں امپائر کا فیصلہ برقرار رہا اور اس کے ساتھ ہی بھارتی ٹیم نے ایک اہم وکٹ حاصل کر لی۔
مزید پڑھیں؛ بھارت نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر چیمپیئنزٹرافی جیت لی
روہت شرما نے اس بڑی وکٹ پر جوش کے ساتھ جشن منایا جبکہ کیمروں نے ویرات کوہلی کو میدان میں چلتے ہوئے بھنگڑا کے چند مخصوص اسٹیپس کرتے ہوئے دکھایا۔
سوشل میڈیا پر مداحوں نے اس لمحے کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں اور کوہلی کے بھنگڑا کرنے کے انداز کو خوب سراہا۔
کچھ صارفین نے اسے پنجابی ثقافت سے جوڑتے ہوئے دلچسپ تبصرے بھی کیے جبکہ کئی مداحوں نے ان کی خوشی کو بھارتی ٹیم کے اعتماد کی علامت قرار دیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارتی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔