اسلام آباد:
سپریم کورٹ نے نو مئی واقعات میں ملوث ملزمان کی ضمانت منسوخی کیس میں درخواست گزار کے وکیل کو تیاری کے لیے وقت دے دیا۔
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے نو مئی واقعات میں ملوث ملزمان کی ضمانت منسوخی کے لیے اپیلوں پر مختصر سماعت کی۔ بینچ میں جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس گل حسن اورنگزیب بھی شامل ہیں۔
پنجاب پراسیکیوشن کی طرف سے ایڈووکیٹ ذوالفقار نقوی عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت عظمیٰ نے تیاری کے لیے وکیل درخواست گزار کو وقت دیتے ہوئے کیس کی سماعت عید کے بعد تک ملتوی کر دی۔
گزشتہ روز بھی عدالت نے نو مئی کے تمام کیسز یکجا کرکے عید کے بعد تک ملتوی کی تھی۔