بوکھلاہٹ کے شکار بھارت نے عابدہ پروین کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی بلاک کردیا

عابدہ پروین کے بھارت سمیت دنیا کے کئی ممالک میں بڑی تعداد میں مداح موجود ہیں


ویب ڈیسک May 05, 2025

پاکستان کی ممتاز صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھارت میں بلاک کر دیا گیا ہے۔

گلوکارہ عابدہ پروین کے بھارتی مداح جب ان کا انسٹاگرام پروفائل دیکھنے کی کوشش کرتے ہیں تو ایک نوٹس ظاہر ہوتا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ اکاؤنٹ قانونی درخواست کے تحت بھارت میں دستیاب نہیں ہے۔ تاہم اگر بھارتی صارفین وی پی این کا استعمال کریں تو بلاک فنکاروں کے اکاؤنٹس تک رسائی ممکن ہوجاتی ہے۔

واضح رہے کہ یہ اقدام بھارت میں حالیہ پہلگام حملے کے بعد پاکستان اور پاکستان کے عوام خاص طور پر اہم اور مشہور شخصیات کیخلاف بڑھتی ہوئی پابندیوں کا نتیجہ ہے۔ اس سے قبل کئی مشہور پاکستانی شخصیات کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بلاک کیا جاچکا ہے۔

یاد رہے کہ عابدہ پروین کے بھارت سمیت دنیا کے کئی ممالک میں بڑی تعداد میں مداح موجود ہیں جو بھارت کے اس اقدام کی سختی سے مذمت کر رہے ہیں۔

مقبول خبریں