بھارت کے شہر پونے میں دریا پر بنا پل گرگیا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور متعدد شہری پانی میں بہہ گئے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پل پر لوگ پانی کا تیز بہاؤ دیکھنے کیلئے جمع تھے کہ پل گر گیا۔
رپورٹ کے مطابق حادثے میں 6 افراد ہلاک 25 افراد دریا میں بہہ گئے، حادثے کے مقام پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔