پشاور:
بنوں تھانہ کینٹ کی حدود میں واقع خدری ممند خیل میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد پانچ ہوگئی۔
پولیس کے مطابق دو فریقین کے درمیان زمین تنازع پر فائرنگ ہوئی تھی، ایک فریق سے تین جبکہ دوسرے فریق سے دو افراد جاں بحق ہوئے۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق دونوں فریقین کے درمیان زمین پر تنازع تھا تاہم واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔