10 سالہ بچے سے بد فعلی کا مرتکب ملزم گرفتار 

کاہنہ چوکی لکھوکی پولیس نے ملزم کو ہیومن انٹیلی سے دھلوکی گاوں سے گرفتار کیا


ویب ڈیسک July 23, 2025
زیادتی اور قتل کے تیسرے ملزم کی تلاش جاری ہے، پولیس :فوٹو:فائل

10 سالہ بچے سے بد فعلی کا مرتکب ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ 

رپورٹ کے مطابق کاہنہ چوکی لکھوکی پولیس نے ملزم کو ہیومن انٹیلی سے دھلوکی گاوں سے گرفتار کیا، ترجمان  نے کہا کہ ملزم نے 10 سالہ بچے کو ورغلا کر کھیتوں میں لیجا کر بدفعلی کی، متاثرہ بچے فریاد کے شور کرنے پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے ملزم کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دی تھی، ملزم حسن کیخلاف مقدمہ درج جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا،  بچوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

مقبول خبریں